نئی دہلی،28؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت کے جی ٹی بی نگر میٹرو اسٹیشن کے باہر کچھ لوگوں کی طرف سے پیشاب نہ کرنے پر اعتراض جتانے پر 32 سال کے ای رکشہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔پولیس نے آج بتایا کہ مقتول روندر نے کچھ افراد کو میٹرو اسٹیشن کے باہر پیشاب کرتے ہوئے دیکھا اور اس پر اعتراض کیا۔اس سے مشتعل یہ آدمی شام میں واپس آئے اور اسے بری طرح پیٹا۔روندر نے اپنے خاندان کے ارکان کو فون کیا جو اسے ہسپتال لے کر گئے۔ ہسپتال میں اس نے دم توڑ دیا۔ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو پکڑنے کے لئے ٹیمیں بنادی گئی ہیں۔پولیس ملزمان کی شناخت کرنے کے لئے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔